پٹرولنگ پولیس کی نئی بھرتی کا عمل مکمل، نئی بھرتی کی میرٹ لسٹ جاری

جہلم: پٹرولنگ پولیس کی نئی بھرتی کی میرٹ لسٹ جاری، سینئر افسران اور پٹرولنگ پولیس عملہ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کی نئی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے مکمل کر لیا گیا۔ تمام مراحل میں امیدواروں کی بائیومیٹرک چیکنگ کی گئی ڈیجیٹل اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔
انٹرویو کے بعد منتخب ہونے والے 49 کانسٹیبل ، 30 لیڈی کانسٹیبل اور 12 ڈرائیور کانسٹیبل امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔
لسٹ کے مطابق راولپنڈی ریجن کے تمام اضلاع سے کانسٹیبل راولپنڈی کے 13، چکوال کے 11 ، اٹک کے 19، جہلم کے 6 جبکہ لیڈی کانسٹیبل راولپنڈی کی 13 ، چکوال کی 6، اٹک کی 19 ، جہلم کی 6 اور ڈرائیور کانسٹیبل راولپنڈی کے 2، چکوال کے 3 ، اٹک کے 6 اور جہلم کا ایک امیدوار شامل ہیں۔
سینئر افسران اور پٹرولنگ پولیس کے تمام عملہ کی جانب سے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد اور محکمہ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کیا گیا۔



