کاروباری شخصیت محمد نعیم قریشی کے صاحبزادے محمد عبیر قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ پولٹری ایسو سی ایشن کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت محمد نعیم قریشی کے صاحبزادے محمد عبیر قریشی کی شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی ، شادی کی تقریب میں سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی معروف کاروباری شخصیت صدر پولٹری ایسوسی ایشن دینہ محمد نعیم قریشی کے صاحبزادے محمد عبیر قریشی کی شادی کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، چوہدری فوق شیر باز ، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد ، سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر ، انجمن آڑھتیاں صدر چوہدری محبوب احمد ، سفیان نعیم ، چوہدری ابرار حسین ، سابق جنرل کونسلر فرید رمضان قریشی ، میاں عمر فاروق ، محمد خالد ، سہیل اشرف سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button