ڈاکخانوں کو آٹومیشن نظام کے تحت آئندہ سال کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا

جہلم سمیت ملک بھر کے ڈاکخانوں کو آٹومیشن نظام کے تحت آئندہ برس تک کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا، جی پی اوز میں جدید سہولیات سے آراستہ نائٹ پوسٹ آفس سروسز بھی شروع کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکخانے24/7 عوام کو پوسٹل سروسز کے حوالے سے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ تمام ڈاکخانوں میں پوسٹل سروسز کو بتدریج آپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ڈاکخانہ کے تمام عملے کو جدید ٹریننگ دی جائے گی۔

پاکستان پوسٹ کے ذرائع نے بتایا کہ چھوٹے ڈاکخانوں کو بند کر دیا جائے گا کیونکہ وہ پہلے ہی خسارے میں جا رہے ہیں۔ ایسے ڈاکخانوں میں موجود عملے کو ان ڈاکخانوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اسامیاں خالی اور عملے کی ضرورت ہے۔ پاکستان پوسٹ وفاقی حکومت کا اہم ادارہ ہے، جہلم سمیت ملک بھر میں عوام کو پارسل منی آرڈرز سمیت اہم دستاویزات کی ترسیل کے لیے عام اور ارجنٹ سروسز فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹل سروسز کو مرحلہ وار اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، اس وقت آٹومیشن سسٹم کے تحت ملک کے ڈاکخانوں کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے جس کو بتدریج مکمل کیا جائے گا۔ محکمہ ڈاک کی کوشش ہے کہ اہم ڈاکخانوں کو پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائز کیا جائے جس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کو ربیئر سروسز میں پاکستان پوسٹ کا مقابلہ مارکیٹ میں موجود مختلف نجی اداروں سے ہے، ہم نے اپنا بزنس پلان مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا ہے۔ اب ہماری کوشش ہے کہ جدید پوسٹل سروسز فراہم کر کے اپنے ریونیو کو بڑھایا جائے، اسی بزنس پلان پر کام جاری ہے۔ ہم رواں مالی سال بھی اپنے ریونیو کے اہداف کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس ایک منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہماری سعودی عرب کے پوسٹل سروسز کے ادارے سے بات چیت جاری ہے، سمی معاہدے کے بعد اس معاملے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مارکیٹ اور لوگوں کی طلب کے مطابق پوسٹل سروسز میں اصلاحات اور آپ گریڈیشن کریں اور اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہماری کوشش پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم اور ریونیو کو بڑھانا ہے، ملازمین کے تعاون سے ادارے کو جدید بنایا جائےگا۔ ڈاک کی بروقت ترسیل کے لیے ادارہ اپنا ٹرانسپورٹیشن سسٹم جدید بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button