جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد بٹ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، ایگزیکٹو ممبران کی مبارکباد

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر حاجی زاہد بٹ کو صدر منتخب ہونے اور عمرہ کی ادائیگی کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے پرسنل آفس مجاہد آباد پہنچ گئے۔ صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد بٹ نے آنے والے تمام ایگزیکٹو ممبران کو ویلکم کیا اور ان کی تواضع آب زم زم اور کھجور سے کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد بٹ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2024 میں صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران اور اپوزیشن لیڈر راجہ فرخ توقیر اپنے گروپ ممبران کے ساتھ صدر حاجی زاہد بٹ کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے آفس مجاہد آباد میں پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ راجہ شہزاد احمد چیئرمین ایس جی انٹر نیشنل گروپ، ملک قمر بن یونس، شیخ عادل احسان، نعیم اختر چشتی، الحاج عزیز احمد چوہدری، احتشام کیانی اور مصطفی بٹ کے علاوہ ملک یاسر، حاجی عمر الحاج پراپرٹی، شیخ زاہد، سردار منیر اور ظہیربٹ بھی ان کے ساتھ تھے۔

تمام ممبران نے صدر حاجی زاہد بٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر صدر حاجی زاہد بٹ نے تمام مہمانوں کی تواضع آب زم زم اور کھجور سے کی اور تمام ممبران کو تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر صدر زاہد بٹ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج میرے سب بھائی مجھے مبارک باد دینے کے لیے میرے آفس تشریف لائے۔ میری عزت افزائی کی میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ میرے ساتھ رکھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button