مرحومین کے نام الاٹ موبائل فون سمز اپنے نام منتقل کروانے کا آخری موقع

متوفی افراد کے ناموں پر موبائل فون سمز رکھنے والوں کے لیے وہ نمبر اپنے نام کروانے کا آخری موقع آگیا کیوں کہ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دی گئی مہلت 15 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی اے جی کے اعلان کے مطابق متوفی افراد کے ناموں پر جاری ہونے والی تمام سمز 15 اکتوبر تک ٹرانسفر نہ کیے جانے کی صورت میں مستقل طور پر بند/بلاک کر دی جائیں گی۔

ایسی سمز کواپنے نام کروانے کے لیے صارف کو سم کے مالک کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ مزید برآں منتقلی کے لیے میت کے ساتھ تعلق کا ثبوت، اصل سم اور موجودہ سم کا ثبوت بھی لازمی پیش کرنا ہوگا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق سنہ 2017 سے قبل میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی فون سمز پہلے ہی غیر فعال کر دی گئی ہیں۔

منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز کے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً 70 ہزار سمز کو بھی بلاک کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button