جہلم کا ڈبل شاہ پکڑا گیا، ڈبل شاہ کےفراڈ کے شکار متاثرین دھکے کھانے پر مجبور

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ چکری کرم خان کارہائشی مشہور نوسربازمحمد اویس قرنی المعروف ڈبل شاہ کو جلالپور شریف پولیس نے چار روز قبل اسلام آباد سے حراست میں لے لیا۔ بالائی اتارنے کے بعد گزشتہ روز ایک ارب روپے سے زائد کافراڈ کرنے والے ملزم کی باضابط گرفتاری ڈال کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تین دن پولیس کاشاہی مہمان رہنے والے ملزم نے ایک رات تھانہ جلالپور شریف کی حوالات میں بھی گزاری۔ ملزم کی گرفتاری کی خبر تحصیل بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ درجنوں کی تعداد میں متاثرین تھانہ جلالپور شریف کے چکر لگاتے رہے۔ پولیس نے سب متاثرین کولولی پاپ دے کر ٹرخادیا

محمد اویس قرنی المعروف ڈبل شاہ کاطریقہ واردات کچھ یوں تھا کہ وہ جس سے بھی رقم لیتا ایک لاکھ پر 8ہزار ایمانداری کے ساتھ منافع اداکرتا تھا۔ اس طرح محمد اویس قرنی کے چرچے گلی محلوں قریہ قریہ تک ہونے لگے اور اویس قرنی ایک ارب کے قریب رقم اکٹھی کی اور غائب ہوگیا۔ متاثرین نے چیخ وپکار کی لیکن پولیس نے داد رسی کرنے کی بجائے انکی آواز دبا دی۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے فراڈ کے مقدمات میں اشتہاری ملزم کوگرفتار تو کرلیا لیکن تھانہ جلالپور شریف پولیس نے شاید معاشی بدحالی کا شکار ہونےکیوجہ سے متاثرین کی داد رسی کرنے کی بجائے ملزم کو پورے پروٹوکول کے ساتھ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا جو کہ ملزم کی سرپرستی کرنے کے مترادف ہے۔

علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ناصر محمود باجوہ سے واقعہ کی انکوائری کروانے اور ایک ارب سے زائد کے فراڈ میں ملوث ملزم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button