جہلم کی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

جہلم کی سمال انڈسٹری میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں کے قریب سمال انڈسٹری میں موجود پلاسٹک کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ گودام میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری ایریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین فائربریگیڈ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



