نیا تعلیمی سال؛ جہلم میں تعلیمی سرگرمیاں شروع، کتابوں و کاپیوں کی قیمتیں سن کر والدین حواس باختہ

جہلم: نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی شہر سمیت ضلع بھر میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، چھٹیوں کے بعد سرکاری و نیم سرکاری سکولز و کالجز کھل گئے ، کتابیں کا پیاں خریدنے والوں کا بکس شاپس پر رش بڑھ گیا، کتابوں و کاپیوں کی قیمتیں سن کر والدین حواس باختہ ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا ہے، طویل چھٹیوں کے بعد سرکاری و نیم سرکاری سکولز و کا لجز کھل چکے ہیں اور باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع گئیں ہیں۔

پیر کے روز والدین اپنے بچوں کوسکولز وکالجز چھوڑ نے گئے بعض طلباء و طالبات پرائیویٹ اور اپنی گاڑیوں پر سکولز و کالجز گئے ،موسم گرما کی آمد کے باعث سکولز و کالجز کے اوقات کار بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف نئے تعلیمی سال کی کتابیں اور کا پیاں خریدنے والے بچوں کا کتابوں کاپیوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے، جہاں پر والدین کتا بوں اور کاپیوں کی بڑھتی ہوئیں قیمتوں کا سن کر چکراسے گئے۔

والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ جس طرح اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کئے جاتے ہیں، اسی طرز پر کتابوں اور کاپیوں کے نرخ بھی مرتب کئے جائیں تاکہ ارزاں نرخوں پر والدین اپنے بچوں کو کتابیں و کاپیاں خرید کر دے سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button