جہلم: ایس ڈی پی او ملک ریاض کی سرفرازملک اور مبشر قریشی سے خصوصی ملاقات

جہلم: ایس ڈی پی او پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ریاض احمد نے جہلم کا خصوصی دورہ کیا۔
جہلم میں انہوں نے منسٹری آف ڈیفنس کے کنٹریکٹر مبشر نذیر قریشی اور برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر و ایوارڈز ہولڈر ادارہ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک سے خصوصی ملاقات کی۔
ان کی آمد پر ان کا پرتپاک اسقبال کیا گیا، ملاقات میں انہوں نے جہلم میں بطور ڈی ایس پی تعیناتی کے دوران خوشگوار یادوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہاکہ جہلم میں جو بھی آفیسر تعینات ہوتا ہے وہ جہلم سے خوشگوار یادیں ساتھ لے کر جاتا ہے۔ جہلم کے لوگوں کی محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



