سوہاوہ: سنگین جرائم میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 12 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

سوہاوہ: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری، اسلحہ ناجائز کی اسمگلنگ ، حراست پولیس سے فراری جیسے سنگین جرائم میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ساجد حسین عرف ساجو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 11 کلو 200 گرام چرس اور 1 کلو 210 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور بہترین پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



