حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی؛ قیمت میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی۔ قیمت میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر ہوگا۔ قبل ازیں نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



