جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اہلکاروں سے بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے کے واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ جہلم پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ویڈیو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اسے پولیس اہلکار پر چڑھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ملزم نے لڑائی جھگڑا کیا، بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لائی، مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی، تاہم قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button