پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم 16 سال بعد گرفتار

پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو 16 سال بعد گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ظہور کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ قتل رائفل 7 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سال 2008ء سے تھانہ للِہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button