اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا، بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پھولوں کا تاج نہیں تھی، چھ ماہ میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی لائےہیں 9 ارب ڈالرکےفارن ایکسچینج ریزور18 ارب تک جائیں گےتوحالات بہتر ہوں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے، پیسے آنا شروع ہوگئے ہیں، اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑکر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ہے۔

جہلم سے رکن قومی اسمبلی ن لیگ بلال اظہرکیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر کہ آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، مہنگائی پہلے کی نسبت آج کافی حد تک کم ہو چکی ہے، ن لیگ نے اپنے منشور میں مہنگائی انتہائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پھولوں کا تاج نہیں تھی ، چیلنج دے کرروایتی خدمت کا سفر شروع کیا چھ ماہ میں جتنی بہتری لا سکتے تھے اتنی لائےہیں، 9 ارب ڈالرکےفارن ایکسچینج ریزور 18 ارب تک جائیں گےتوحالات بہتر ہوں گے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ڈالراورکرنسی مستحکم ہےجس سے معیشت بہتر اور مہنگائی میں کمی سےعوامی مشکلات کم ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت پہلے 280 اب 269 روپے ہے، حالات تو مشکل ہی ہے لیکن پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

بلال اظہر نے بتایا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں ایک فیصد بہتری کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سےساڑھے انیس فیصد تک آ گیا ہے50 ارب روپےوفاق نےصفر سے 200 یونٹ بلوں کی مد میں سبسڈی دیے ہیں، پنجاب میں 201-500 یونٹ تک اگست ،ستمبر کےلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےآئی ایم ایف کےباوجود ایکسپورٹرز کے لئے 132 ارب روپے واپس کیے، اور اب آئی ایم ایف پروگرام اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے جس سے پیسے آنا شروع ہوگئے ہیں، اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا لیکن (ن) لیگ نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا اور ملک کو بچایا۔ ہم ملکی برآمدات کوایک ہزار بلین روپےتک لےکرجائیں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بجلی کے بل مشکل ترین حالات و آئی ایم ایف کے باوجود 50 ارب روپے وفاق نے صفر سے 200 یونٹ بلوں کی مد میں سبسڈی دیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹس تسلی بخش نہیں ہے سالانہ ڈالر بڑھائیں گے تب ہی آئی ایم ایف سے جان چھڑوا سکیں گے، ایک ہزار بلین روپے تک ملکی برآمدات کو لے کر جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل و پاکستان کے تعلقات کی بات گولڈ اسمتھ خاندان کے ذریعے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینوں کا قتل عام کیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ زلفی بخاری مغرب میں یہی کام کررہے ہیں جو اسرائیل 40 ہزار فلسطینیوں کا قاتل ہے، خان صاحب ہی مسلط ہوں گے تو اسرائیل و پاکستان کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور اس شخص کا یہی ایجنڈا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی جائے اور 9مئی کا واقعہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ وہ کیوں اسرائیل سے تعلقات مضبوط کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button