جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور کیری وین میں خوفناک تصادم، نومولود بچی سمیت 5 افراد زخمی

جہلم میں جی ٹی روڈ پر کار اور کیری وین کے مابین خوفناک تصادم سے نومولود بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جہلم میں جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب کیری وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے سڑک عبور کرتے پیدل شخص کو بچانے کی کوشش کی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کیری وین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار اور کیری وین دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ سٹی ہاؤسنگ کے قریب جی ٹی روڈ جہلم پر پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا۔

زخمیوں میں 35 سالہ خرم شہزاد ولد فضل الٰہی، 24 سالہ عطیہ زوجہ ثقلین احمد، 20 سالہ صائقہ اشفاق زوجہ اشفاق، 6 ماہ کی فاطمہ دختر شمعون حیدر اور 21 سالہ کرن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button