جہلم میں خود ساختہ مہنگائی سے عوام پریشان سرکاری ریٹ لسٹیں مذاق بن کر رہ گئی

جہلم شہراور گردنواح میں خود ساختہ مہنگائی سے عوام پریشان سرکاری ریٹ لسٹیں مذاق بن کر رہ گئی۔ سبزیوں، پھلوں، اشیاء کریانہ، سٹور گیس اور ضروریات زندگی کی ہر چیز پر دوکاندار منہ مانگے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کریانہ مرچنٹس پر چینی، گھی، دالیں، سبزیوں میں بھی گو بھی ،اروی، کریلا او ر دودھ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کے نرخ دوکاندار من مرضی کے وصول کر رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کروانے کا پابند بنایا جائے۔ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



