ضلع جہلم میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہوئے نقصانات کا سروے شروع

سوہاوہ: چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس و ایم این اے بلال اظہر کیانی کے احکامات پر بارش و سیلابی پانی سے ضلع جہلم کے نواحی علاقوں میں ہوئے نقصانات کی تفصیلات مرتب کرنے کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ 6 یوم کے اندر متاثرہ موضعات کا سروے کروا کر رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کریں گے۔

ریونیو سٹاف جہلم میں موضع نوگراں، کوٹ بصیرہ، رڑیالہ بیرم، کھائی کلیہ اور کھائی کوٹلی میں بارشوں سے ہوئے نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

سوہاوہ میں موضع جنڈوٹ، آئمہ، باغوانولہ، محلہ مسعود غازی، ڈومیلی، جنگ کھوکھراں، مال اور ڈھوک کلیال میں سروے کیا جائے گا۔

یہ ہدایات ایم این اے بلال اظہر کیانی کے گزشتہ روز متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کے بعد جاری کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button