سوہاوہ میں جنسی درندے نے نویں جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

سوہاوہ میں جنسی درندے نے نویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ویڈیو بنا کر طالب علم کو بلیک میل کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ لس چوہدریاں داخلی کھاڑکہ میں جنسی درندے محمد شفیق نے 14 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکے کو ورغلہ کر ویران مقام پر لے جا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم شفیق 14 سالہ لڑکے کی ویڈیو بنا کر کافی عرصہ سے بلیک میل کر رہا تھا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔



