پاکستانی خواتین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ذہین و متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سید رملہ علی

جہلم: پاکستانی خواتین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ذہین و متحرک ہیں، محدود وسائل کے باوجود جس طرح خواتین اپنے بل بوتے پر آگے آ رہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی نیشنل ریکارڈ ہولڈر صالحہ خلیل سے ملاقات میں کہی۔ صالحہ خلیل تعلیمی میدان میں درجنوں ڈپلومے اور ڈگریوں کے ساتھ قومی سطح پر اپنی پہچان رکھتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے صالحہ خلیل کی تعلیم کے میدان میں بھر پور جد وجہد اور الگ مقام حاصل کرنے کے سفر کو سراہتے ہوئے ان کو خواتین کے لیے مثالی قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button