حکومت بجلی کے نرخوں میں مستقل ریلیف دینے کیلئے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں مستقل ریلیف دینے کیلئے بھی کام کررہی ہے،مستقل بنیادوں پر ریلیف دینا پیچیدہ کام ہے، آئی ایم ایف پروگرا م کو مدنظر رکھ کر انہیں اعتماد میں لینا ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ تک کے ملک بھر کے 86 فیصد صارفین کو 50 ارب روپے سے ریلیف دیا، جس کے باعث پنجاب حکومت نے پھر 201 سے 500 یونٹس تک کے صارفین کو اپنے فنڈز میں سے 45ارب کا ریلیف دیا تاکہ عوا م کو مزید ریلیف دیا جاسکے، اس لئے اس میں ایسی کوئی بات نہیں۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ صوبے نے اپنے فنڈ سے اپنے صارفین کو ریلیف دیا ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں مستقل ریلیف دینے کیلئے بھی کام کررہی ہے، وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں صارفین کو ریلیف فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر ریلیف دینا مشکل کام ہے کیونکہ دیکھنا ہوگا کہ نرخ کے کن حصوں کو ختم کرنا ہے، آئی ایم ایف پروگرا م کو مدنظر رکھ کر اعتماد میں لینا ہوگا، ہم وہ کام نہیں کریں گے تو عمران خان نے کیا تھا، جب مجموعی طور پر ٹیرف پر ریلیف دیا جائے گا تو پھر پورے پاکستان کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button