جہلم میں کیمیکل سے تیار کردہ جعلی اور مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت نہ رک سکی

جہلم: کیمیکل سے تیار کردہ جعلی اور مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت نہ رک سکی، بغیر بھینسوں کے تیار کردہ دودھ کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔
جعلی دودھ فروخت کرنے والے بااثر گوالے بلا خوف و خطر دھڑلے سے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کر رہے ہیں ، اگر انہیں جرمانے بھی ہو جائیں تب بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
جعلی دودھ اور دہی فروخت کرنے کے لئے خطرناک کیمیکلز، بال صفاء پاؤڈر، ناقص آئل، زہریلی کھادیں، سرف اور دیگرکیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں ، جس سے ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ناقص و غیر معیاری کیمیکل سے تیارشدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



