جشن آزادی کو منفرد انداز سے منانے والے تمام سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: قائد اعظم سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکا کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جشن آزادی کو منفرد انداز سے منانے والے تمام سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں جو شدید گرمی میں قصور سے ایوان صدر تک سائیکل ریلی کرکے امن کا پیغام عام کر رہے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے قائد اعظم سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکاء سے ڈی سی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایک بہترین ورزش اور صحت بخش سرگرمی ہے۔ سپورٹس ریلی کے شرکاء ہمارے مہمان ہیں جہلم انتظامیہ آپ کی اس کاوش کو سراہتی ہے۔
اس موقع پر سپورٹس ریلی کے شرکا نے شاندار استقبال پر ڈی سی جہلم اور سپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکاء میں حوصلہ افزائی کے لیے کیش پرائز بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



