جہلم پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، منشیات ڈیلر گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

جہلم پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، منشیات ڈیلر گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر ملک نثار نے مخبر کی اطلاع پر مظفر ٹاؤن کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات ڈیلر نصیب گل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے دس کلوگرام سے زائد چرس اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ ملزم نصیب گل پشاور کا رہائشی ہے اور مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button