سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹرز کا تحریری امتحان لینے کا حتمی فیصلہ

جہلم: سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی مستقل بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پبلک سروس کمیشن نے 900ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹروں سے 100نمبروں پر مشتمل امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحانی پیپر میں جنرل نالج، مطالعہ پاکستان،کرنٹ افیئر ،جیو گرافی سے متعلق سوالات ہوں گے، اس کے علاوہ ریاضی، انگلش، اردو، ایوری ڈے سائنس اور کمپوٹر سائنس سے متعلقہ پیپر دینا ہو گا ۔

امتحانی ٹیسٹ میں 40نمبر لینے والا ڈاکٹر ہی انٹرویو کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی میڈیکل افسران کی مستقل بھرتی ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button