موسم برسات کی شجر کاری مہم کو بھر پور کامیاب بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: موسم برسات کی شجر کاری مہم کو بھر پور کامیاب بنائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 20 جولائی سے شجرکاری شروع کی جائے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے موسم برسات کی شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس میں کہی، اجلاس میں محکمہ جنگلات، تعلیم سمیت دیگر محکموں نے شجر کاری مہم بارے بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی زورو شور سے تیاری جاری ہے، ملک میں جنگلات کی کمی پوری کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔



