ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار 30 روپے فی کلو کا اضافہ

جہلم: ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار 30 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر شہری تنظیموں کے عمائدین سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والے ایجنسی ہولڈرز نے ایک بار پھر 30 روپے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ۔ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ کیوجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ شہر سمیت ضلع بھر میں ایجنسی ہولڈرز من مرضی کے نرخوں پر ایل پی جی سلنڈرز فروخت کررہے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ، ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور گراں فروشی کے مرتکب ایل پی جی ایجنسی ہولڈرز کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button