شبانہ محمود کو برطانوی الیکشن میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری سرفراز خان

دینہ: برطانوی الیکشن میں کامیاب ہونے پر پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں کھٹانہ کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرفراز خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں نئی آبادی گراؤنڈ بوہڑیاں کے رہائشی حال مقیم برطانیہ چوہدری محمود احمد کی صاحبزادی اور چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ کی بھتیجی فخر پاکستان شبانہ محمود کی کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔

اس موقع پر چوہدری دلکش خان ،چوہدری لیاقت علی ، مرزا محبوب احمد ،ساجد محمود باڈو سمیت علاقہ کی عوام نے شبانہ محمود منسٹر اور انکے والد محترم چوہدری محمود احمد اور انکے انکل چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ حال مقیم برمنگھم یوکے کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے جن میں پاکستانی نژاد شبانہ محمود بھی شامل ہیں جو وزیر برائے انصاف کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔

شبانہ محمود نے 2002 میں لنکن کالج، یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا، اور اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد 2003 میں انز آف کورٹ اسکول آف لا میں بار ووکیشنل کورس مکمل کیا۔

شبانہ محمود نے بعد ازاں سیاست میں قدم رکھا اور 2010 میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے لیے پہلی مسلم ایم پی کے طور پر منتخب ہوئیں جو کہ روشنارا علی اور یاسمین قریشی کے ساتھ برطانیہ کی خاتون مسلم ایم پیز میں سے ایک بن گئیں۔

حالیہ انتخابات میں ہونہار محنتی شبانہ محمود بھاری اکثریت سے ممبر اسمبلی اور وزیر برائے انصاف اور لارڈ چانسلر کے عہدوں پر فائز ہو چکی ہیں، انتہائی اہم عہدے ملے جو کہ ضلع جہلم تحصیل دینہ سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر کے لئے اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button