نوسربازی کیس؛ شاندار موبائل جہلم کے مالک تیمور اور ارباز بٹ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جہلم: نوسربازی کیس میں معروف ٹک ٹاکر اور شاندار موبائل جہلم کے مالک تیمور بٹ اور ارباز بٹ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لیول لیول کی بات نہ کر توہمارے لیول کا ہی نہیں ہے، لو یو ہوگیا ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے شاندار موبائل جہلم کے مالک بھائی تیمور بٹ اور ارباز بٹ کو جہلم پولیس نے مبینہ نوسربازی کے الزام میں عدالت پیش کر دیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ےتھانہ سٹی پولیس جہلم کے حوالے کردیا، ملزمان کو دوبارہ یکم جولائی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دونوں ٹک ٹاکرز بھائیو ں کی شاندار چوک جہلم میں موبائل شاپ ہے۔ دونوں بھائیوں پر شہری کو خراب موبائل دے کر اس سے موبائل اور اصل رسید چوری کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان کی گاڑی سے دو پسٹل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جہلم کے علاقہ چک مہمندہ کے رہائشی سید ابرار نے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا اس نے کچھ عرصہ قبل شاندار موبائل شاپ سے ارباز بٹ اور تیمور بٹ سے ایک موبائل خریدا جو گھر جا کر چیک کیا تو وہ غیر معیاری تھا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ موبائل 25 جون کی شام کو شاندار موبائل پر لیکر آیا دونوں بھائی دکان پر موجود تھے، جنہیں بتلایا کہ میں نے جو موبائل فون خریدا ہے وہ غیر معیاری ہے، آپ واپس کرلیں اور میری رقم مجھے واپس کردیں جس پر دونوں بھائیوں نے میرے ساتھ میٹھی میٹھی باتیں کرنا شروع کردیں اور مجھے دکان سے باہرلے گئے۔

متاثرہ شخص سید ابرار نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے مجھے باتوں میں لگا کر موبائل فون جس کے ساتھ اس کی اصل رسید بھی تھی میری جیب سے نکال لیں، اس طرح دونوں نے مجھے 2 روز بعد آنے کا کہا اور دونوں موقع سے چلے گئے، جو میں نے بعد میں اپنا موبائل فون چیک کیا تو موبائل فون اور اصل رسید دونوں جیب میں موجود نہیں تھے۔ مجھے غیر معیاری فون دے کر اصل رسید اور فون چوری کر کے زیادتی کی ہے۔

تھانہ سٹی جہلم کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر زاہد رضا نے بجرم 379 ت پ، 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے شاندار موبائل کے مالکان تیمور اور ارباز کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button