قیدیوں کو پیشی پر روانگی سے قبل کھانے اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا آغاز

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں، حوالاتیوں کو عدالت پیشی پر روانگی سے قبل کھانے اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے تحت جیل سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی مشکل آسان کردی گئی ، عدالتوں میں جانے والے تمام قیدیوں کو عدالت روانگی سے قبل لنچ باکسز اور ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی فراہمی کردی جاتی ہے۔
جیل حکام کے مطابق بخشی خانے میں قیام کے دوران اسیران اب دوپہر کا کھانا کھا سکتے ہیں، درجنوں قیدیوں کو عدالت جانے سے قبل کھانا اور ٹھنڈا پانی مہیا کر دیا جا تاہے، ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے آٹا چکیوں کی تنصیب کی منظوری بھی دے دی گئی۔
انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جیل میں ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات بھی فراہم کر دیئے جائیں گے ، زرعی آلات کی مدد سے جیل کی زمین کو قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔
ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ قیدیوں کے کھانے کیلئے جیل میں ہی تازہ سبزیاں اور گندم اگائی جا ئے گی، جیل ملازمین اور اسیران کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔



