جہلم پولیس نے گمشدہ بچی اور بچے کو والد سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
5 سالہ بچہ شکر اللہ اور 4 سالہ بچی سلمی بی بی گھر سے باہر نکلے جو کھیلتے ہوئے گم ہوگئے اور واپس گھر نہ آئے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو ڈھونڈ کر والدکے حوالے کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔



