جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے لاہور میں خودکشی کر لی

جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے لاہور میں خودکشی کر لی، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات پر زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

زہریلی گولیاں کھانے والے 27 سالہ عدیل کو فوری طور ہر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button