جہلم میں فوڈ سیفٹی قوانین پر کریک ڈاؤن، 75 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، جرمانے اور اصلاحی نوٹس جاری

جہلم: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع جہلم بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم فرحان وسیم کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 75 فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 41 فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاح اور بہتری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔ مزید برآں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر 4 فوڈ بزنسز کو موقع پر ہی مجموعی طور پر 31 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی صحت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فرحان وسیم نے کہا کہ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ہوٹلوں، بیکریوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button