ڈومیلی کے علاقہ گتر میں یٰسین فلنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ شاہین چوک گتر میں یٰسین فلنگ اسٹیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
پٹرول پمپ کا افتتاح ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے نے فیتہ کاٹ کرکیا۔ تقریب میں چوہدری عمارفرخ، ڈاکٹرفضل الحق فضلی، چوہدری اخترگجرمیرا، راجہ وقاص کیانی یوکے، راجہ اختر علی خان سابق ناظم یوسی اڈرانہ، لالہ چوہدری وسیم گجر، چوہدری جنید علی کنتریلہ، راجہ محمداشرف ، محمودبوستان یوکے، عثمان بوستان یوکے،ٹھیکیدار نثاراحمد، راجہ شیراز کیانی، عتیق الرحمٰن، محمدیونس، راجہ سجاد کیانی، راجہ اویس کیانی، راجہ مجتبیٰ کیانی، راجہ احسام کیانی، چوہدری برکات کدلوٹ، الفت گتر، راجہ ساجد کیانی، راجہ ناصر محمودبڑاگواہ، راجہ کلیم کیانی بڑاگواہ سمیت دیگر اہم شخصیات سمیت اہل علاقہ کی لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری فرخ الطاف اور دیگر نے خطاب کیا۔ پٹرولنگ پمپ کے مالک راجہ وقار کیانی نےمیڈیاسےگفتگومیں کرتے ہوئےکہاکہ پیمانے پر پورا فوکس ہوگا،کسی قسم کی پیمانے میں کمی نہیں ہوگی۔ معیار اور مقدار کو برقرار رکھیں گے، اگر کسی نے بھی کسی وقت پیمانہ چیک کرناہووہ کرسکتاہے۔پیمانہ کم ثابت کرنے والوں کو نقد انعام دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور غریب عوام کی سہولت کے لیے اس پمپ کا قیام عمل میں لایاگیا، پہلے پٹرول ڈیزل لینے بڑاگواہ، ڈومیلی یا دیگر جگہوں پر جاناپڑھتاتھا اب عوام کو انکی دہلیز پر سہولت میسر کردی گئی ہے، اس کے علاوہ بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔تمام آنے والے مہمانوں اور شرکاء کاشکریہ اداکرتاہوں۔



