جہلم میں سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں، آر پی او بابر سرفراز الپا


جہلم: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے جہلم کا دورہ کیا، آر پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کو زیر تکمیل پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹس کو اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں، تمام پراجیکٹس مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیے جائیں۔ سیف سٹی کے کیمرہ جات مکمل طور پر آپریشنل ہیں اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پہلے سے آسان سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو جدید سہولیات صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔



