جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف

جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا انکشاف، مضر صحت غیر معیاری دودھ، گھی مکھن، مرچ مصالحوں کی فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع کی چاروں تحصیلو ں کے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال کا فقدان پایا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی کی چشم پوشی اور عدم دلچسپی کے باعث غیر معیاری چیزوں کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ ملاوٹی و کیمیکل شدہ دودھ، گھی اور مرچ مصالحوں کے استعمال سے شہریوں میں پیٹ، دل، جگر سمیت مختلف خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہراور ضلع کی چاروں تحصیلوں کے علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فروخت والے پوائنٹس ، دودھ فروش اور دکانوں کو ہنگامی بنیادوں پر چیک کیا جائے۔ عوام کی صحت کیلئے کھانے پینے کی چیزوں بارے کو الٹی و معیار یقینی بنایا جائے تاکہ شہری ملاوٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہیں اور اپنی صحت اور سرمایہ بچاسکیں۔



