جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 شراب سپلائر گرفتار

جہلم پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین اور توقیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 20، 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف جہلم پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button