دریائے جہلم پر چک نظام کے قریب پل کی تعمیر کیلئے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا،صہیب احمد بھرتھ

صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ہمارا واحد عوامی مسائل کا حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہے۔
وہ بھرتھ ہاؤس میانی میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر چک نظام کے قریب پل کی تعمیر کیلئے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصر محمود ِہ نے صوبائی وزیر سے ملاقات کر کے ان سے پل کی جگہ اور اس کی تعمیر کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس میں حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔



