پی ٹی آئی کا احتجاج؛ جہلم میں 70 سے زائد کنٹینرز پکڑ لئے گئے، متعدد کارکن گرفتار

جہلم: پولیس نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے چھاپوں کے دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،دریائے جہلم کے پلوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز بھی پکڑ لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نومبر کی بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت نے احتجاج روکنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا رات بھر کریک ڈاؤن جاری رہا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ 19افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جہلم پولیس کی جانب سے دریائے جہلم کے پلوں کے بند کرنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جہلم پولیس نے پولیس نے 70سے زائد کنٹینرز اور ٹرک پکڑ کر کھڑے کر دیے۔ دریائے جہلم کے پلوں کے نزدیک اور اطراف میں کنٹینز اور ٹرک پہنچا دیے گئے جبکہ متعدد کنٹینرز، ٹرالر اور ٹرک فوجی مل گراؤند اور تھانوں کے باہر موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے جی ٹی روڈ کو دریائے جہلم کے تینوں پلوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button