پیپلز پارٹی نے آئین کی بالادستی کیلئے جانوں کی قربانی دی ہے، مقررین

لیڈز: پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کے گورنر نامزد ہونے کی خوشی میں جیالوں نے بریڈ فورڈ میں تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق وائس پریذیڈنٹ سردار عبدالرحمٰن اورسابق پریذیڈنٹ بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور کے علاوہ پی پی پی برطانیہ کے پریذیڈنٹ راجہ اے ڈی،وائس پریذیڈنٹ ساجد قریشی، سینئر وائس پریذیڈنٹ عمران واحد، انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل، وائس پریذیڈنٹ یوتھ ونگ بلال درانی اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

شرکاء نے فیصل کریم کنڈی کو کے پی کا گورنر اور سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر بنانے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان دو جیالوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے گورنری کی ذمہ داریاں سونپنا صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی سیاسی بصیرت اور کارکنان کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا واضح ثبوت ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی خوشحالی اور آئین کی بالادستی کیلئے جانوں کی قربانی دی ہے، یہ وہ واحد پارٹی ہے جو کارکنان کی خدمات اور قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ لڑی ہے اور لڑتی رہے گی نہ کبھی جھکی اور نہ ہی جھکے گی بلکہ ہر بار مضبوطی کے ساتھ ابھرے گی اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button