عید الفطر گزرنے کے باوجود جہلم میں سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی

جہلم: عید الفطر گزرنے کے باوجود سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ سستی روٹی مہم میں مصروف جبکہ سبزیاں، پھل، مرغی کا گوشت اور مصالحہ جات کی عید الفطر کے موقع پر بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پربااثر دکانداروں نے سبزیوں ، مصالحہ جات اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا جس نے عام صارفین کو چکرا کر رکھ دیا لیکن رمضان المبارک اور عیدالفطر گزرنے کے بعد بھی ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 105 فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار 200 روپے فی کلو گرام فروخت کررہے ہیں۔

اسی طرح پیازکا سرکاری نرخ135 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار200 روپے فی کلو ،سبز مرچ کا سرکاری نرخ 70 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 100 روپے وصول کررہے ہیں۔

لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 615 روپے کی بجائے650 روپے ، لہسن دیسی 300 روپے کی بجائے 400 روپے ، ادرک تھائی 620 روپے کی بجائے 650 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کررہے ہیں ۔ آلوکچا کا سرکاری نرخ 64 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 90 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

دیگر سبزیاں بھی 20 روپے سے 50 روپے فی کلو گرام مہنگی فروخت ہوتی رہیں۔ کدو کا سرکاری نرخ 95 روپے کی بجائے 120 روپے ،کریلے 100 روپے کی بجائے 150 روپے ،بھنڈی 275 روپے کی بجائے 300 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کیلئے خرید اری انتہائی مشکل ہو گئی۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ جس طرح انتظامیہ کو روٹی کے نرخوں پر عملدرآمد کے لئے متحرک کررکھا ہے ، اسی طرح باقی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پرعملدرآمد کروانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button