پنڈدادنخان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط

پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ کا شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تجاوز شدہ سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین کی سربراہی میں بلدیہ پنڈدادنخان کی ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن میں ملک اکبر نجم اور چوہدری انور سمیت بلدیہ کی ٹیم نے حصہ لیا۔ لاری اڈا سے مین بازار تک دکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھ پر بنائے گئے پختہ تھڑے اور دیگر اشیاء کو ہٹایا گیا۔ تجاوز شدہ سامان قبضے میں لے کر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ شہر میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے نکاسی آب کے نالے کے دونوں اطراف 55 فٹ جگہ کو بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرا کر ریڑھی بانوں کو مستقل طور پر الاٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button