جہلم میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث "مودی گینگ” کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ "مودی گینگ” کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ناصر محمود اور کامران کو دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار روپے نقدی اور چوری شدہ سامان (مال مسروقہ) بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جو مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لوٹا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پولیس حکام نے اس کارروائی کو شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پُرامن ماحول میں محسوس کر سکیں۔



