جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

جہلم: ضلع جہلم میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں عمل میں لائی گئیں۔
پہلی کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے کی، جس کے دوران ملزم وحید اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری کارروائی تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں کی، جس میں ملزم غلام علی اصغر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کیس میں بھی انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف جہلم پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور صحت کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔



