اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ قابل مذمت ہے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافے اور گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر ممالک سے بھیک مانگنے والے حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں بڑھاتے وقت غربت کی ماری قوم کا ذرا بھی خیال نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محکموں، جن میں اساتذہ، محکمہ صحت، بلدیات، محکمہ مال، معدنیات، محکمہ موسمیات، اور سول ڈیفنس سمیت دیگر شعبے شامل ہیں، کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو خزانہ خالی ہونے کے باعث جبری ریٹائر کیا جا رہا ہے، اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کاظمی نے کہا کہ ان حالات میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو خوشحالی کا راستہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button