جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لیں، 840 لیٹر ناقص دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی بڑی کارروائی، جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ناقص اور پانی ملا دودھ لے جانے والی 4 گاڑیاں پکڑ لی گئیں۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناکے کے دوران 14 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 40 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ دوران چیکنگ، 4 گاڑیوں میں موجود دودھ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پایا گیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گاڑیوں سے 840 لیٹر پانی ملا دودھ برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کے مالکان پر مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔



