پنڈدادنخان میں 9 فروری کو الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

پنڈدادنخان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 9 فروری کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا۔
یہ کیمپ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے حویلی لال خان بلوچ (سابقہ ناظم اتھر) میں صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ فری میڈیکل کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
کیمپ میں چائلڈ اسپیشلسٹ، اسکن اسپیشلسٹ اور آئی اسپیشلسٹ پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں صحت و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کی سرپرستی امیر عبدالقدیر اعوان خود کر رہے ہیں اور عرصہ دراز سے انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



