جہلم کے شہریوں اور وکلا کے لیے خوشخبری ، کورٹ فیسوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

جہلم سمیت پنجاب کے عوام اور وکلا کے لیے خوشخبری، حکومت نے کورٹ فیسوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیر قانون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کورٹ فیسوں اور متعلقہ د ستاویزات میں کمی کر دی گئی ہے جس کے مطابق سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے ون ٹائم 100 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔
ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس 10 روپے فی پیج مقرر کر دی گئی ہے۔ پنجاب ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ 1 آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست پرون ٹائم 500 روپے کی کورٹ فیس مقرر کی ہے۔
سی پی سی سیکشن 115 کے تحت ہائی کورٹ میں نظرثانی درخواست پرون ٹائم 500 روپے، کسٹمرز ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے، کورٹ ریو نیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزراع کو معاوضے کی ادائیگی درخواست یا پٹیشن پر کورٹ فیس 100 روپے، کورٹ یا اتھارٹی کو کیس کے ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 100 روپے، ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200 روپے، ریکارڈ طلبی کی درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
رائیٹ آف ایکو پینسی میں دعوی یا عرضداشت کی درخواست پر ون ٹائم کورٹ میں 500 روپے، طلاق ایکٹ 1869 کے تحت حلف نامہ پر کورٹ فیس 100 روپے، سول، کریمنل کورٹ، ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پر کورٹ فیس 100 روپے، ہائی کورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پر کورٹ فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جب کہ حکم امتناعی کی درخواست پر کورٹ میں 10 روپے، طلاق ایکٹ 1869 اور پارسی میرج ایکٹ 1936 پٹیشن یا عرضداشت پر کورٹ فیس 100 روپے، فائل ایکسیڈنٹ ایکٹ 1855 کے تحت معاوضہ کی ریکوری کے دعوئی یا عرضداشت پر کورٹ فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد کورٹ فیس کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہائی کورٹ بار کے صدرو سینئر وکلا نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا شکریہ جنہوں نے سستے انصاف کی فراہمی کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔ کورٹ فیس کو کم کرنے پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزارہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



