جہلم میں شہری کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیل کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والی رائفل کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ برس دسمبر میں شہری کو رائفل کے فائر مار کے شدید مضروب کر دیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button