شہری جعلی رمضان پیکج لنکس سے ہوشیار رہیں، نوسرباز سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر متحرک

جہلم شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں جعلی رمضان پیکج لنکس کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

نوسرباز سوشل میڈیا اور بالخصوص واٹس ایپ پر ایسے پیغامات پھیلا رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 12 ہزار یا 20 ہزار روپے کی مالی امداد رمضان پیکج کے تحت حاصل کی جا سکتی ہے، اور اس کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

انتظامیہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک یا غیر معروف لنک پر ہرگز کلک نہ کریں، کیونکہ یہ پیغامات جعلی اور فراڈ پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایسے لنکس پر کلک کرنے کی صورت میں سنگین نقصانات ہو سکتے ہیں۔

خبردار کیا گیا ہے کہ

  • موبائل فون ہیک ہو سکتا ہے
  • ذاتی معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور بینک تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں
  • واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو کر آپ کے نام سے دیگر افراد کو فراڈ پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں
  • بینک یا موبائل اکاؤنٹ سے رقم نکالی جا سکتی ہے
  • موبائل فون وائرس یا نقصان دہ سافٹ ویئر کا شکار ہو سکتا ہے

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر معروف یا مشکوک لنک پر کلک نہ کریں، اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ایسے جعلی پیغامات کو فوراً ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پیغامات کو آگے فارورڈ کرنے سے بھی اجتناب کریں تاکہ دیگر افراد فراڈ کا شکار نہ ہوں۔

واضح کیا گیا ہے کہ حکومت یا کوئی بھی مستند ادارہ امداد کی فراہمی کے لیے اس نوعیت کے غیر محفوظ اور مشکوک لنکس کے ذریعے پیغامات نہیں بھیجتا۔ شہری محتاط رہیں، ہوشیاری اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button