جہلم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ، جہلم پریس کلب کی شدید مذمت

جہلم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا افسوس ناک واقعہ، جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران کا ہنگامی اجلاس، قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید مذمت کی گئی ۔

جہلم پریس کلب کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر جہلم پریس کلب محمد امجد بٹ ، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ اور کابینہ سمیت ممبران کا کہنا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے زیادہ واجب التعظیم کوئی ہستی نہیں اور نہ ہی اس کے کلام سے بڑھ کر کوئی اور کلام واجب التعظیم و تکریم ہے۔

جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاجاتاہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سدِ باب کرنے اور ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بے حرمتی کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں اور ان پر عملددرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی گستاخ اس طرح کی گستاخی کرنے سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button